چین کو برآمدات بڑھانے کیلئے کوشاں ہیں: محمد عرفان 

چین کو برآمدات بڑھانے کیلئے کوشاں ہیں: محمد عرفان 

  

       سلام آباد(اے پی پی): پاکستانی قونصلیٹ جنرل میں کمرشل قونصلر محمد عرفان نے کہاہے کہ پاکستان چین کو اپنی برآمدات بالخصوص زرعی شعبے میں بڑھانے کے لیے کوشاں ہے، پاکستانی چاول اپنے اچھے ذائقے اور معیار کی وجہ سے چینی مارکیٹ میں مقبول ہو رہے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ چین دنیا کا سب سے بڑا درآمد کنندہ ہے اور پاکستانی مصنوعات کو اس مارکیٹ میں جگہ مل رہی ہے جبکہ چینی ہائبرڈ بیج اور ٹیکنالوجی نے پاکستانی کسانوں کو ان کی پیداوار بڑھانے میں مدد دی۔ انہوں نے کہا کہ یہاں اچھی قیمتوں نے چاول کے برآمد کنندگان کوچاول برآمد کرنے میں بھی مدد فراہم کی۔ان کا کہنا تھا کہ  پاکستان   کو چین کو چاول کی برآمدات   بڑھانے کے لیے چینی ٹیکنالوجی درآمد کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ پالش اور شفٹ کرنے کے دوران زیادہ چاول ضائع ہو جاتے ہیں۔ نہوں نے  کہا کہ پاکستان کے پاس اعلی معیار کی زمین ہے جو  چاول کی متنوع اقسام کی کاشت کے لیے موزوں ہے،نوجوان لیبر اور زراعت کے لیے اچھا ماحول ہے لیکن اس سے قبل ٹیکنالوجی  میں کمی کی وجہ سے کم اوسط پیداوار اور انحطاط شدہ بیج چین کو کم برآمد کی بڑی وجہ تھے۔انہوں نے کہا کہ سیلاب کی وجہ سے 45 فیصد سے زائد فصلیں تباہ ہو گئی ہیں جس سے دنیا کو ہماری برآمدات متاثر ہوں گی۔ان کا کہنا تھا کہ  پاکستانی کسانوں کو بار بار قدرتی آفات کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن ہم ان مسائل کو جدید ٹیکنالوجی اور تکنیکوں کے ذریعے حل کرنے  بارے چین سے سیکھ سکتے ہیں۔

مزید :

کامرس -