اسمبلیاں اسی ماہ تحلیل کر دی جائیں گی: بیر سٹر محمد علی سیف

اسمبلیاں اسی ماہ تحلیل کر دی جائیں گی: بیر سٹر محمد علی سیف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


     پشاور(سٹی رپورٹر) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا مطالبہ صاف و شفاف ملک گیر انتخابات ہیں لیکن امپورٹڈ حکومت عوام میں جانے اور انتخابات کرانے سے گھبرا رہی ہیں۔ امپورٹڈ حکومت کسی خوش فہمی میں نہ رہے اسمبلیاں اسی ماہ تحلیل کر دی جائیں گی۔ اپنے دفتر سے جاری ایک بیان میں بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا تھا کہ دونوں صوبوں پنجاب اور خیبر پختونخوا کی حکومتیں عمران خان کی صوابدید پر ہیں۔ امپورٹڈ حکومت کسی بھی خوش فہمی میں نہ رہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی  عمران خان کے ایک اشارے کی دیر ہے کہ دونوں صوبوں کی اسمبلیاں اسی مہینے تحلیل کر دی جائیں گی۔ بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ تحریک انصاف کا مطالبہ صاف و شفاف انتخابات ہیں لیکن پتا نہیں کہ چوں چوں کا مربہ انتخابات سے کیوں بھاگ رہا ہے؟ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم جماعتوں کی امپورٹڈ حکومت کا کوئی مستقبل نہیں۔ یہ صرف اقتدار کے مزے لوٹنے آئے ہیں۔ انتخابات نہ کرانے کی وجہ ان کا یہ ڈر ہے کہ اس سے ان کی اسمبلیوں میں نمائندگی مزید کم ہو جائے گی۔ معاون خصوصی  برائے  اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف عوام کے اعتماد کی بدولت دو تہائی اکثریت کے ساتھ اقتدار میں واپس آئے گی۔ 

مزید :

صفحہ اول -