فارن فنڈنگ و کرپشن کیسز‘ برابری پر فیصلہ ہونا چاہئے‘ فائق شاہ

فارن فنڈنگ و کرپشن کیسز‘ برابری پر فیصلہ ہونا چاہئے‘ فائق شاہ

  

پشاور(سٹی رپورٹر)چیئرمین امن ترقی پارٹی محمد فائق نے کہا ہے کہ توشہ خانہ ماضی سے حال تک سب تفصیل عوام اور عدالت کے سامنے پیش کی جائے فارن فنڈنگ اور کرپشن کیسز برابری پر فیصلہ کیا جائے تاکہ انتقام اور محض سیاسی پوائنٹ سکورنگ ختم ہو سکے، محمد فائق شاہ نے مطالبہ کیا کہ عدالت خود نوٹس لے اور برابری کی بنیاد پر پہ فیصلہ کیا جائے عوام ساتھ دیں گے انصاف میں مخصوص سیاسی فیصلوں نے ملک میں دوہرے قانون کو جنم دیا ہے اشرافیہ اور غرباء میں بھی فرق رکھا گیا دو طبقات کا معیار قائم کرکے انصاف اور احتساب کی دھجیاں اڑائیں گئیں، اس دوہرے معیار کو ختم ہونا چاہیے،محمد فائق شاہ نے کہا کہ اقتدار کی باریوں نے احتساب کو بھی سیاست کے لئے استعمال کیا غریب اور امیر کا الگ الگ قانون نافذ کر کے دین، اخلاق اور آئین کی توہین کی گئی جس سے عدم استحکام اور نفرتیں پیدا ہوئیں فی الفور اس دوہرے معیار کو ختم کیا جائے وکلاء اور باشعور افراد کو قائد اعظم کے اصولوں کے مطابق منظم جدوجہد کرنا ہوگی تاکہ مساوات اور اخلاق کی بنیاد پر سماج میں بھی تبدیلی آئے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -