پشاور،مختلف واقعات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی 

پشاور،مختلف واقعات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی 

  

پشاور (کرائم رپورٹر) پشاور فائر نگ کے مختلف واقعا ت کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا۔ واقعا ت کے مطابق گزشتہ روز مد عی خالد ولد عبدالقا در سکنہ افغا نستا ن حال گلبہار نے رپور ٹ درج کرا تے ہوئے پہا ڑی پو رہ پولیس کو بتایا کہ اسکے والد کا کبو تر چوک رینگ روڈ پر گاڑیو ں کی ڈیکو ریشن کی دکا ن ہے اسکا والد دکان بند کر کے گھر جا رہا تھا کہ اسی دوران نا معلوم مسلح مو ٹر سا ئیکل سوار و ں نے آکر ان پر اندھا دھند فائر نگ کر دی جسکے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا جنہیں تشویشنا ک حالت میں لیڈ ی ریڈ نگ ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ راستے میں دم توڑ گیا جبکہ ملزما ن ارتکاب جر م کر نے کے بعد جائیو قو عہ سے فرار ہو نے میں کامیاب ہو گئے پولیس نے نعش کو تحو یل میں لیکر پو سٹما رٹم کیلئے خیبر میڈیکل کا لج پہنچا دیا۔ دریں اثناء مجرو ح ظفرا حمد ولداحمد شاہ سکنہ عمر گل روڈ نے رپور ٹ درج کرا تے ہوئے گلبہار پولیس کو بتایا کہ وہ آفریدی گھڑی کی طر ف جا رہا تھا کہ اسی دوران دو نامعلوم مسلح مو ٹر سا ئیکل سوارو ں نے آ کر ان پر فائر نگ کر دی جسکے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا جنہیں تشویشنا ک حالت میں لیڈ ی ریڈ نگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہا ں پر انکا علا ج معا لجہ جا ری ہے جبکہ ملزما ن جائے وقو عہ سے فرار ہو نے میں کامیاب ہو گئے پولیس نے دونو ں واقعا ت کے شواہد اکھٹے کر کے نامعلوم ملزمو ں کیخلاف مقد ما ت درج کر لئے گئے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -