منشیات کے مکروہ دھندے  میں ملوث اور جرائم پیشہ گرفتار

منشیات کے مکروہ دھندے  میں ملوث اور جرائم پیشہ گرفتار

  

پشاور (کرائم رپورٹر) تھانہ بڈھ بیر، تھانہ بھانہ ماڑی اور تھانہ غربی پولیس نے منشیات کے دھندے میں ملوث ملزمان اور جرائم پیشہ افرادکے خلاف اہم کاروائیاں کی ہے جس کے دوران مزید8ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات کے مکروہ دھندے سمیت دیگر جرائم میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے جن کے قبضے سے مجموعی طور پر3 کلوگرام چرس، ادھا کلو گرام ہیروئن،تین عدد پستول اور سینکڑوں عدد کارتوس برآمد کرلئے گئے ہیں، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے ان سے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے تفصیلات کے مطابق تھانہ بڈھ بیر، تھانہ بھانہ ماڑی اور تھانہ غربی پولیس نے منشیات اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاون کیا، خصوصی کریک ڈاون کے دوران آٹھ ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، ایس ایچ او تھانہ بڈ ھ بیر اعجا ز نبی، ایس ایچ او تھانہ بھانہ ماڑی نور حیدر اور ایس ایچ او تھانہ غربی مبارک زیب کی جانب سے ہونے والی کاروائیوں کے دوران گرفتار ملزمان میں سید ان شاہ ولد اشرف، سید عالم ولد شیر افسر، محمد عمرولد ذوالفقار، عنایت ولد نعمت، کامران ولد عمران، شاہ میر ولد شہزاد، رفیع اللہ ولد سراج الدین اور جھانگیر ولد غلام محمدکو گرفتار کیا گیا ہے،گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات کے مکروہ دھندے سمیت دیگر جرائم میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے جن کے قبضے سے مجموعی طور پر3 کلوگرام چرس، ادھا کلو گرام ہیروئن،تین عدد پستول اور سینکڑوں عدد کارتوس برآمد کرلئے گئے ہیں، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے ان سے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -