کارخانو بازار میں مارکیٹوں سے باہر قائم تجاوزات مسمار 

کارخانو بازار میں مارکیٹوں سے باہر قائم تجاوزات مسمار 

  

پشاور(سٹی رپورٹر) ضلعی انتظامیہ نے پی ڈی اے کے ہمراہ مشترکہ کاروائی کر تے ہوئے کارخانو بازار میں مارکیٹوں سے باہر قائم کی گئیں تجاوزات کو مسمار کر دیا جبکہ نوتھیہ کے علاقے میں دکانوں سے باہر غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کو ہٹا دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر پشاور شفیع اللہ خان کی ہدایت پراسسٹنٹ کمشنر راؤ ہاشم نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر جنید شاہ کے ہمراہ نوتھیہ بازار میں کارروائی کرتے ہوئے دوکانوں سے باہر غیر قانونی تعمیرات و تجاوزات کو ہٹا دیا جبکہ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ا نیس الرحمان نے پی ڈی اے افسران کے ہمراہ کارخانو مارکیٹ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کا آغاز کیا۔ اس موقع پر کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقع سے بچنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری کو تعینات کیا گیا تھا۔ آپریشن کے دوران کارخانوبازار میں مارکیٹوں کے باہر غیر قانونی تعمیرات و دیگر تجاوزات کو بھاری مشینری کے زریعے مسمار کر دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر پشاور شفیع اللہ خان کے مطابق پشاور کے تمام علاقوں میں تجاوزات کے خلاف بلا امتیاز آپریشن جاری رہے گااور دوبارہ تجاوزات قا ئم کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -