بجلی لوڈشیڈنگ کے حوالے سے تحصیل اے سی دفتر میں گرینڈ جرگہ کا انعقاد

بجلی لوڈشیڈنگ کے حوالے سے تحصیل اے سی دفتر میں گرینڈ جرگہ کا انعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خیبر(بیورورپورٹ) بجلی لوڈشیڈنگ میں کمی لانے کے لئے تحصیل اے سی دفتر میں گرینڈ جرگہ منقعد ہوا جرگے میں ٹیسکو حکام اے سی لنڈیکوتل. تحصیل دارلنڈیکوتل. تحصیل چیئرمین. کونسلروں سمیت سیاسی سماجی فلاحی تنظیموں کے کارکنان نے شرکت کی اس موقع پر سیاسی جماعتوں اور فلاحی تنظیموں کے کارکنان نے اور کونسلروں نے ٹیسکو حکام پر واضح کیا کہ علاقے میں ڈبل سورس اور اسپیشل لائن کسی صورت نہیں قابل قبول نہیں جبکہ چوبیس گھنٹوں میں نوٹیفکیشن کے مطابق چھ گھنٹے بجلی فراہم کرینگے فیڈرل ٹرپ کابہانہ بناکر کئی دنوں تک بجلی بند ہوتی ہے گریڈ عملہ اور لائن مینز کرپشن میں ملوث ہیں فوری طور پر تبدیل کریں انہوں نے ٹیسکو حکام کو بتایا کہ شاہراہ بند کرنا اور احتجاج کرنا مجبوری کی وجہ سے کرتے  ہیں کیونکہ کئی دنوں تک بجلی نہ ہونے کی وجہ سے پانی کی قلت پیدا ہوگئی ہے انہوں نے کہا کہ کئی سالوں سے یہی مسئلہ چلا آر ہا ہے ٹیسکو حکام حل نکالیں قبائلی علاقوں میں تمام ڈیپارٹمنٹس کے اہلکار کرپٹ ہیں لیکن واپڈا والے تو کرپشن سے بھی آگے چلے گئے ہیں اگر مسئلہ حل نہیں ہوا تو تاجکستان سے آنے والے بجلی لائن پرکام بند کرنے پولیو سے بائیکاٹ اور ایک لاکھ 32 ہزار پر زنجیر ڈال جیسے آپشن پر غور کرینگے اس موقع پر ٹیسکو آپریشنل ایکسئین علی آصغر اور ڈویلپمنٹ ایکسئین اکرام نے کہا کہ 12 رکنی کمیٹی انکے ساتھ مل کر ڈبل سورس کا خاتمہ کرینگے جبکہ کٹنگ نہیں کی جائے گی اور فیڈر کو نام نہیں دینگے جس فیڈر پر لوڈ کم ہوگی تو اوور لوڈ فیڈر کنکشن کاٹ کر کم اوور لوڈ فیڈر پر ڈال دینگے انہوں نے کہا کہ ایک فیڈر چار سو امپئر سے زیادہ بوجھ برداشت نہیں کر سکتا جب  فیڈر شروع کرتے ہیں تو سٹارٹ میں چار سو امپئر زیادہ ہو جاتا ہے اس لئے فیڈر ٹرپ ہو جاتی ہے انہوں نے جرگے کو یقین دہانی کرائی کہ کرپشن ملوث اہلکاروں کے تبادلے سمیت انکے تنخواہیں بند کر دینگے