حکومت مدت پوری کریگی،آئندہ وزیراعظم بلاول ہونگے،مخدوم جمیل

حکومت مدت پوری کریگی،آئندہ وزیراعظم بلاول ہونگے،مخدوم جمیل

  

 کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی مخدوم جمیل الزمان نے دعوی کیا ہے کہ آئندہ وزیراعظم بلاول بھٹو ہوں گے،عمران خان کی حکومت ختم کرنے کا مخالف تھا لیکن اب میں چاہتاہوں موجودہ حکومت اپنی مدت پوری کرے۔شاہپور چاکر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مخدوم جمیل الزمان نے  کہا کہ موٹروے کرپشن کیس میں مخدوم خاندان کی کردارکشی کی گئی، مخدوم خاندان کی کردارکشی کے معاملے کی انکوائری ہونی چاہیے۔خودبھی انکوائری کررہاہوں جوبھی ملوث ہوسزاملنی چاہیے۔انہوں نے کہاکہ نئے صوبوں سوچ رکھنے والے سندھ کوتقسیم کرنے کا نہ سوچیں، سندھ کی تقسیم پرناکامی ہوگی،ایسا کرنے کی مخالفت کریں گے۔عمران خان کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ عمران خان کاقبل ازوقت الیکشن کامطالبہ درست نہیں، عمران خان اسمبلی میں واپس آئیں اورقانون سازی میں کرداراداکریں۔مخدوم جمیل الزمان نے کہاکہ اسمبلیوں کواپنی مدت پوری کرنی چاہیے، عمران خان کو مشورہ ہے اسمبلی میں واپس آکرحکومت کوٹف ٹائم دیں۔انھوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت کی مدت پوری ہونی چاہیے، آئندہ وزیراعظم بلاول بھٹوہوں گے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -