بوسیدہ انڈے برآمد‘مردان میں بیکری یونٹ سیل 

بوسیدہ انڈے برآمد‘مردان میں بیکری یونٹ سیل 

  

پشاور(سٹی رپورٹر) خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے مردان کے مختلف علاقوں میں کاروائی کرتے ہوئے بیکری یونٹس، ہوٹلز اور کباب شاپس کے معائنے کئے، نستہ روڈ پر ایک یونٹ سے 50 درجن گندے بوسیدے برآمد کئے گئے جو کہ بیکری پراڈکٹس میں استعمال کئے جا رہے تھے۔ کاروائی ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی شاہ رخ علی خان کی ہدایت پر کی گئی، جس کے دوران ناقص صفائی اور بوسیدے انڈوں کے استعمال پر بیکری یونٹ سیل کردی گئی، اور جرمانے عائد کئے گئے۔ کوہاٹ میں بھی خوراک سے وابستہ مختلف کاروباروں کا معائنہ کیا گیا۔ ایک بیکری پروڈکشن یونٹ کو انتہائی ناقص صفائی اور مٹھائیوں میں حشرات کی موجوگی پر سیل کیا گیا۔ مالکان کے خلاف بھاری جرمانہ عائد کرکے فوڈسیفٹی ایکٹ کے تحت کاروائی شروع کردی گئی۔ضلع ٹانک میں بھی چکن شاپس سے غیر معیاری چکن گوشت برآمد کرکے تلف کیا گیا۔ لکی مروت میں مختلف دکانوں سے دودھ اور خوردنی آئل کی ٹیسٹنگ کی گئی۔ غیر معیاری مشروبات برامد ہونے پر ایک جنرل سٹور پر جرمانہ عائد کیا گیا،  اور ایک بیکری پرو ڈکشن یونٹ کو انتہائی ناقص صفائی، نان فو ڈ گریڈ کلر کی استعمال اور حفضان صحت کی اصولوں کی خلاف ورزی پر سربمہر کیا گیا۔ انسپکشن کے دوران کئی دیگر یونٹس کو بہتری کے لئے نوٹسز جاری کئے گئے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -