موٹر بائیک فنانسنگ کے لیے فوڈ پانڈا کا یو بینک سے اشتراک

موٹر بائیک فنانسنگ کے لیے فوڈ پانڈا کا یو بینک سے اشتراک

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ملک کی معروف آن لائن ڈیلیوری سروس فراہم کرنے والے فوڈ پانڈا نے اپنے ڈیلیوری رائیڈرز کو موٹر سائیکل فنانسنگ کی سہولت کی فراہمی کے لیے پاکستان کے سب سے تیزی سے ترقی کرنے والے مائیکرو فنانس بینک، یو مائیکرو فنانس بینک (یو بینک) کے ساتھ ایک اسٹریٹیجک شراکت داری قائم کی ہے۔ اس شراکت داری کی بدولت فوڈ پانڈا کے رائیڈرز کو ماہانہ آسان اقساط پر موٹر بائیکس حاصل کرنے کے لیے متعلقہ فنانسنگ سہولیات تک رسائی حاصل ہو گی۔شراکت داری کی مفاہمتی یادداشت پر یو مائیکرو فنانس بینک کی چیف کمرشل آفیسر اور چیف آف اسٹاف محترمہ مریم پرویز اور فوڈ پانڈا کے منیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر جناب منتقہ پراچہ نے دستخط کیے جبکہ تقریب کی صدارت کے فرائض یو مائیکرو فنانس بینک کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر جناب کبیر نقوی نے انجام دیے، تقریب میں دونوں کمپنیوں کی سینئر مینجمنٹ کے اعلیٰ عہدیداران بھی موجود تھے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -