بھنگوریہ گوٹھ عزیز آباد میں واٹرکنکشن دیئے جانے کا آغاز 

بھنگوریہ گوٹھ عزیز آباد میں واٹرکنکشن دیئے جانے کا آغاز 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی کے علاقے عزیز آباد بھنگوریہ ٹاون میں کنوئیر ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کے فنڈ سے پانی کی لائن ڈا لے جانے کے بعد علاقے میں واٹر کنکشن دئیے جانے کا آغاز کردیا گیا۔ ایم بی ویلفیئر محلہ کمیٹی کے جنرل سیکرٹری حامد شریف۔ انفارمیشن سیکرٹری عارف حبیب نے ٹاون انچارج فیڈریل بی ایریا وقار، جوائنٹ انچارچ سید شاہ زیب، خرم، آفس سیکرٹری  عاطف  سے ملاقات کی اور ان سے کنکشن کی فراہمی کے حوالے سے بات چیت کی جس پر ٹاون انچارج وقار نے موقع پر ہی کنکشن کے حوالے سے یوسی انچارچ عامر علی کو واٹر بورڈ کے متعلقہ افسران سے بات کرکے کنکشن دئیے جانے کے کام کو شروع کرنے کی ہدایت دی۔اس موقع پر جوائنٹ یوسی انچارچ علی  بھی موجود تھے علاقے میں میٹھے پانی کی لائن سے کنکشن کے کام کے آغاز  پر ایم بی ویلفیئر محلہ کمیٹی نے ایم کیو ایم پاکستان کے ذمہ دران کا شکریہ ادا کیا