بابر سواتی سے ناروے سفارتکاروں کے وفد کی ملاقات

بابر سواتی سے ناروے سفارتکاروں کے وفد کی ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹی رپورٹر) وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے مشیر برائے محکمہ داخلہ و قبائلی امور بابر سلیم سواتی سے ناروے سفارتکاروں کی ایک نمائندہ وفد نے منگل کے روز انکے دفتر  پشاورمیں ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبہ خیبرپختونخوابشمول نئے ضم شدہ قبائلی اضلاع میں امن و امان کی صورتحال اور دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد کی سربراہی ناروے کے فرسٹ سیکرٹری انٹیگریشن حمزہ احمد نوردخل راجپوت کر رہے تھے جبکہ وفد میں سیکنڈ سیکرٹریز پولٹیکل ہیلنی لوسی اسموسین (Helene Louis Asmussen) اور سیلجی ماری اینڈرسن(Silje Marie Andersen) و دیگر شامل تھے۔۔نمائندہ وفد نے صوبہ خیبرپختونخوا اور ضم اضلاع میں دیگر امور سمیت امن و عامہ کے حوالے سے صوبائی حکومت کے اقدامات کو سراہا ہے۔  مشیر وزیراعلی نے وفد کو بتایا کہ نئے ضم شدہ قبائلی اضلاع اور دیگر پسماندہ علاقوں کی محرومیوں کو دور کرنے کے لئے وفاقی اور صوبائی حکومت مل کر اقدامات اٹھا رہی ہے جس سے ان پسماندہ اضلاع میں عوام کی ترقی و خوشحالی اور بنیادی ضروریات زندگی بہم پہنچانے میں مدد ملے گی۔صوبائی حکومت ضم شدہ قبائلی اضلاع و دیگر پسماندہ اضلاع میں امن و امان سمیت صحت و تعلیم جیسے اہم شعبہ جات کے فروغ کے لئے  ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے جس سے یہاں کے عوام کے لئے ترقی و خوشحالی کے مزید مواقع میسر آ ئینگے۔ نمائندہ وفد نے نئے ضم شدہ قبائلی اضلاع  کی ترقی کے لئے اٹھائے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور اپنے ملک کی طرف سے یہاں کے عوام کی ترقی فلاح وبہبود میں دلچسپی ظاہر کی۔ مشیر وزیراعلی بابر سلیم سواتی نے ملاقات میں وفد کو نئے ضم شدہ قبائلی اضلاع  کے حوالے سے درپیش مسائل سے بھی آگاہ کیا۔ ناروے کے نمائندہ وفد نے صوبائی حکومت کی طرف سے نئے ضم شدہ قبائلی اضلاع کی فلاح وبہبود کے لئے اٹھائے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا جبکہ مجموعی طور پر صوبہ خیبرپختونخوا میں امن و امان کی بہتر صورتحال کو سراہا۔آخر میں وفد نے اپنے اور اپنے ملک کی طرف سے صوبہ خیبرپختونخوا بشمول نئے ضم شدہ قبائلی اضلاع کی ترقی و خوشحالی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔