گورنرسندھ سے ایم کیو ایم کے کنوینر خالد مقبول صدیقی کی ملاقات 

گورنرسندھ سے ایم کیو ایم کے کنوینر خالد مقبول صدیقی کی ملاقات 

  

 کراچی(سٹاف رپورٹر)گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے متحدہ قومی موومنٹ کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے گورنرہاؤس میں ملاقات کی۔ اس موقع پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن وسیم اختر بھی موجود تھے۔ ملاقات میں جاری سیاسی و معاشی صورتحال، صوبہ کی ترقی میں وفاق کے تعاون اور اہمیت کے حامل دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں کراچی کو ایک بار پھر روشنیوں کا شہر بنانے کے عزم کا اظہاربھی کیا گیا۔ گورنرسندھ نے کہا کہ صوبہ کی ترقی کے لئے سب کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات اولین ترجیح ہے۔متحدہ کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ صوبہ کی ترقی کے لئے مشترکہ کاوشوں کا نظریہ خوش آئند ہے۔

مزید :

صفحہ اول -