ارشد شریف قتل پر جوڈیشل کمیشن بنانے پر کوئی اعتراض نہیں،رانا ثنا اللہ

ارشد شریف قتل پر جوڈیشل کمیشن بنانے پر کوئی اعتراض نہیں،رانا ثنا اللہ
ارشد شریف قتل پر جوڈیشل کمیشن بنانے پر کوئی اعتراض نہیں،رانا ثنا اللہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہاہے کہ حکومت کو ارشد شریف قتل پر جوڈیشل کمیشن بنانے پر کوئی اعتراض نہیں،سپریم کورٹ کا ہیومن رائٹس کمیشن بھی ارشد شریف قتل کیس کو دیکھ رہا ہے،ہمیں لگا کہ شاید سپریم کورٹ ہیومن راٹس کمیشن سے کوئی ڈائریکشن آئے۔
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق رانا ثنا اللہ کاکہناتھا کہ ہمیں فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ کا انتظار تھا،ایسے کیسز میں انویسٹی گیشن جے آئی ٹی کرتی ہے جس کا فیصلہ ہو چکا،جے آئی ٹی میں قابل افسران رکھے جائیں گے، تمام ایجنسیز سے لوگ شامل ہوں گے۔
وفاقی وزیر داخلہ نے کہاکہ سینٹورس مال کو سیل کرنے سے متعلق مجھے اور وزیرِ اعظم کو کوئی علم نہیں تھا،جب پتہ چلا تو شہباز شریف نے فوری سینٹورس مال ڈی سیل کرنے کے احکامات دیئے۔