تعلیمی اداروں میں ہفتہ وار3 چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سموگ کے باعث تعلیمی اداروں میں ہفتہ وار3 چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا،نوٹیفکیشن کے مطابق جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو سکول بند رہیں گے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سکولز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے سموگ کے باعث جمعہ، ہفتہ اور اتوار کی چھٹیوں کانوٹیفکیشن جاری کر دیاگیا،نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور میں سموگ کے باعث سکولز جمعہ اور ہفتے کو بند رہیں گے،3 روز چھٹیوں کے احکامات تاحکم ثانی جاری رہیں گے۔