کینیڈا میں پاکستانی خواتین کے وفد کے اعزاز میں پروقار تقریب کا انعقاد 

کینیڈا میں پاکستانی خواتین کے وفد کے اعزاز میں پروقار تقریب کا انعقاد 

  

کراچی (اسٹا ف رپورٹر) داؤد گلوبل فاؤنڈیشن لیڈیز فنڈ کی صدر عذار داؤد کی قیادت میں وفد نے ٹورنٹو میں پاکستان کے قائم مقام قونصل جنرل  یاسر بٹ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر پاکستانی کینیڈین خواتین اور پاکستانی خواتین کے درمیان تجارت اور کاروبار کی ترقی کے مواقع پر ایک گول میز بحث کا انعقاد کیا گیا۔ وفد میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی خواتین جن میں تارا عذرا داؤد، نیلوفر ماما، نیشمیہ احمد، سبینہ پاشا، سمیرا عرفان، زنیرہ مفتی اور شائستہ علی سمیت دیگر شامل تھیں۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے قونصل جنرل یاسر بٹ نے کہا کہ لیڈیز فنڈ کے متحرک اور پرجوش وفد کی میزبانی کرکے خوشی ہوئی جس میں وہ تمام خواتین شامل ہیں جنہوں نے اپنے اپنے شعبوں میں زبردست کام کیا ہے۔ لیڈیز فنڈ کی صدر عذرا داؤد نے قائمقام قونصل جنرل یاسر بٹ کی مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس ملاقات کا مقصد پاکستانی۔کینیڈین خواتین کو اپنے متعلقہ شعبوں میں اہداف کے حصول کے لیے بہترین طریقوں، تجربات اور حکمت عملیوں کا اشتراک کرکے پاکستان میں اپنے ہم منصبوں کی مدد کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستانی مصنوعات کو کینیڈا میں پہنچانا اور فروغ دینا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ خواتین میں کاروباری رابطوں کی بحالی کینیڈین اور پاکستانی کمیونٹی کو جوڑنا ہے۔ 

مزید :

صفحہ اول -