لاہور کو سمارٹ سٹی بنانے کا فیصلہ، وزیر اعلیٰ پنجاب نے فزیبلٹی رپورٹ طلب کر لی

لاہور کو سمارٹ سٹی بنانے کا فیصلہ، وزیر اعلیٰ پنجاب نے فزیبلٹی رپورٹ طلب کر ...
لاہور کو سمارٹ سٹی بنانے کا فیصلہ، وزیر اعلیٰ پنجاب نے فزیبلٹی رپورٹ طلب کر لی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعلیٰ پنجاب  چودھری پرویزالٰہی سے آغا خان فاؤنڈیشن کلچرل سروسز کے سی ای اونے ملاقات کی ہے ، ملاقات میں آغا خان فاونڈیشن کلچرل سروسز لاہور سمارٹ سٹی پروجیکٹ کے لیے 70ملین روپے فراہم کرے گی۔

نجی ٹی وی چینل "ڈان نیوز"کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے لاہور کو سمارٹ سٹی بنانے کا فیصلہ کیے ہے جس کے لیےفزیبلٹی رپورٹ  بھی طلب کر لی ہے، لاہور کو سمارٹ سٹی بنانے کیلئے  آغاخان فاؤنڈیشن کلچرل سروسز معاونت کرے گی، اس سلسلے میں آغا خان فاونڈیشن کلچرل سروسز 70ملین روپے فراہم کرے گی ، قصور میں بابا بلھے شاہ مزار کی توسیع اور تزئین و آرائش  بھی کی جائے گی۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -