حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات دوبارہ شروع، نجی ٹی وی کا دعویٰ

حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات دوبارہ شروع، نجی ٹی وی کا دعویٰ
حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات دوبارہ شروع، نجی ٹی وی کا دعویٰ

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نجی ٹی وی دنیا نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات دوبارہ شروع ہو گئے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی ملاقات ہوئی ہے،ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ نے حکومتی موقف صدر مملکت تک پہنچایا ۔

یاد رہے کہ 26 مارچ کے لانگ مارچ سے قبل حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات شروع ہوئے تھے، وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے صدر عارف علوی سے ملاقات  کی تھی ۔اسحاق ڈار کی صدر عارف علوی سے آج دوسری ملاقات تھی۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -