پولیس نے ارشد شریف کے اہلخانہ کیساتھ درست رویہ نہیں اپنایا، صحافی نے سپریم کورٹ میں شکایت کردی

پولیس نے ارشد شریف کے اہلخانہ کیساتھ درست رویہ نہیں اپنایا، صحافی نے سپریم ...
پولیس نے ارشد شریف کے اہلخانہ کیساتھ درست رویہ نہیں اپنایا، صحافی نے سپریم کورٹ میں شکایت کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ میں ارشد شریف قتل کی تحقیقات سے متعلق ازخودنوٹس کیس میں صحافی نے پولیس کے رویے کیخلاف شکایت کردی، صحافی نے کہاکہ پولیس نے ارشد شریف کے اہلخانہ کیساتھ درست رویہ نہیں اپنایا۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں ارشد شریف قتل کی تحقیقات سے متعلق ازخودنوٹس کیس کی سماعت ہوئی،چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 5 رکنی بنچ نے سماعت کی،ارشد شریف کی والدہ، سیکرٹری داخلہ و اطلاعات، ڈی جی ایف آئی اے عدالت میں پیش ہوئے،ایڈیشل اٹارنی جنرل عامر رحمان، آئی جی اسلام آباد بھی عدالت میں پیش ہوئے ۔
وزارت داخلہ کی جانب سے فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی، اس کے علاوہ تھانہ رمنا میں درج قتل کی ایف آئی آر کی کاپی بھی عدالت میں پیش کی گئی۔
چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ ارشد شریف کی والدہ کا موقف بھی سنیں گے،صحافی نے شکایت کہ پولیس نے ارشد شریف کے اہلخانہ کیساتھ درست رویہ نہیں اپنایا۔
چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ وہیل چیئر کیلئے لفٹ تبدیل کررہے ہیں، اس پر معذرت خواہ ہوں ، پولیس والا معاملہ بھی دیکھ لیں گے۔