انڈونیشیا کے پولیس سٹیشن میں خودکش حملہ،ایک شخص ہلاک

انڈونیشیا کے پولیس سٹیشن میں خودکش حملہ،ایک شخص ہلاک
انڈونیشیا کے پولیس سٹیشن میں خودکش حملہ،ایک شخص ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جکارتہ (آئی این پی ) انڈونیشیا کے ایک پولیس سٹیشن پرخود کش حملے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک ہوگیا۔

غیر میڈیا کے مطابق انڈونیشیا کے علاقے بینڈنگ میں خودکش حملہ آور پولیس سٹیشن پہنچا اور خود کو دھماکے خیز مواد سے اڑا لیا۔ دھماکے کے نتیجے میں ایک پولیس افسر ہلاک ہوگیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق خود کش حملہ آور بظاہر ملک میں نئے کرمنل قانون سے ناخوش تھا۔ انسداد دہشتگردی یونٹ کے ساتھ مل کر واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔