بنوں میں پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ، اہلکار شہید
بنوں(آئی ا ین پی ) کنگر پل پولیس چوکی پر دہشت گردوں کے حملے میں پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔ پولیس کے مطابق دہشت گردوں کی فائرنگ سے ڈیوٹی پر موجود حوالدار سردار علی موقع پر شہید ہوگیا، دہشت گردوں نے رات گئے پولیس چوکی پر حملہ کیا جبکہ جوابی فائرنگ سے دہشت گرد فرار ہوگئے۔ پولیس چوکی کے قریب اور آس پاس کے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔