شاہ رخ خان کیساتھ سکرین پر واپسی کے حوالے سے کاجول کا مؤقف بھی آگیا
ممبئی (آئی این پی) بالی ووڈ اداکارہ کاجول نے شاہ رخ خان کے ساتھ اپنی سکرین پر واپسی کے بارے میں بات کی ہے،شاہ رخ خان اور کاجول کو بالی ووڈ انڈسٹری کی سب سے زیادہ مقبول اور پسندیدہ آن سکرین جوڑی تسلیم کیا جاتا ہے اور فلمی شائقین اس جوڑی کو سکرین پر دیکھنے کے بے صبری سے منتظر رہتے ہیں۔
کاجول سے انٹرویو کے دوران یہ سوال پوچھا گیا کہ آپ کا شاہ رخ خان کے ساتھ دوبارہ سکرین پر نظر آنے کا کوئی ارادہ ہے؟اداکارہ نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ابھی تک تو ایسا کوئی ارادہ نہیں ہے اور نہ ہی مجھے اس حوالے سے کچھ معلوم ہے۔شاید ہمیں شاہ رخ سے اس بارے میں بات کرنی چاہیئے، لیکن ابھی تک فوری طور پر تو کوئی ایسا پراجیکٹ نہیں ہے۔
یاد رہے کہ شاہ رخ خان اور کاجول کو آخری بار ہدایتکار روہت شیٹی کی فلم "دل والے" میں ایک ساتھ دیکھا گیا تھا ۔