ارشد شریف ازخودنوٹس کیس، والدہ نے بیٹے کے قتل میں ملوث مبینہ کرداروں کی سربمہر فہرست عدالت میں پیش کردی

ارشد شریف ازخودنوٹس کیس، والدہ نے بیٹے کے قتل میں ملوث مبینہ کرداروں کی ...
ارشد شریف ازخودنوٹس کیس، والدہ نے بیٹے کے قتل میں ملوث مبینہ کرداروں کی سربمہر فہرست عدالت میں پیش کردی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ارشد شریف قتل کی تحقیقات سے متعلق ازخود نوٹس کیس میں ارشد شریف کی والدہ نے قتل میں ملوث مبینہ کرداروں کی سربمہر فہرست عدالت میں پیش کردی۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں ارشد شریف قتل کی تحقیقات سے متعلق ازخودنوٹس کیس کی سماعت ہوئی،چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 5 رکنی بنچ نے سماعت کی،ارشد شریف کی والدہ، سیکرٹری داخلہ و اطلاعات، ڈی جی ایف آئی اے عدالت میں پیش ہوئے،ایڈیشل اٹارنی جنرل عامر رحمان، آئی جی اسلام آباد بھی عدالت میں پیش ہوئے ۔

دوران سماعت ارشد شریف کی والدہ روسٹرم پر آئیں اوربات کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئیں،ارشد شریف کی والدہ نے قتل میں ملوث مبینہ کرداروں کی سربمہر فہرست عدالت میں پیش کردی،انہوں نے کہاکہ میں نے ان تمام افراد کے نام لکھے ہیں جنھوں نے میرے بیٹے کو مارا ہے،ارشد شریف کو دھمکیاں مل رہی تھیں کہ زمین تنگ کر دیں گے زندہ نہیں چھوڑیں گے۔

والدہ ارشد شریف نے کہاکہ پاکستان سے جس طر ح ارشد کو نکالا گیا ، رپورٹ میں لکھا ہے ، ارشد کو جیسے دبئی سے نکالا، وہ بھی رپورٹ میں ہے،مجھے صرف اپنے بیٹے کیلئے انصاف چاہئے،ان کاکہناتھا کہ میں چاہتی ہوں جو میرے ساتھ ہوا ہے وہ کسی اور ماں کے ساتھ نہ ہو۔

والدہ ارشد شریف نے کہاکہ میں سپریم کورٹ کی مشکور ہوں،چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ شکریہ کی ضرورت نہیں ، عدالت اپنا فرض ادا کررہی ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -