کراچی سے 11 روز کی بچی کے اغوا ءکے ڈرامہ کا ڈراپ سین، اصل کہانی سامنے آگئی

کراچی سے 11 روز کی بچی کے اغوا ءکے ڈرامہ کا ڈراپ سین، اصل کہانی سامنے آگئی
کراچی سے 11 روز کی بچی کے اغوا ءکے ڈرامہ کا ڈراپ سین، اصل کہانی سامنے آگئی

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)روشنیوں کے شہر کراچی کے علاقے بلدیہ میں 11 روز کی بچی کے اغوا ءکا معاملہ جھوٹا نکلا۔

نجی ٹی وی چینل" ایکسپریس نیوز"کے مطابق پولیس کاکہناہے کہ خاتون عینی نے بچی کے اغوا ءکی جھوٹی کہانی بنائی ، بلدیہ ٹاﺅن سے کوئی بھی بچی اغواء نہیں ہوئی۔پولیس نے کہاکہ خاتون نے شوہر کو مائل کرنے کیلئے بچی کی پیدائش کا جھوٹا ڈرامہ رچایا، اس نے دراصل جاننے والی خاتون سے کچھ روز کیلئے بچی لی تھی۔

حکام کاکہناتھا کہ خاتون کے فیملی ڈاکٹر کے بیان نے معاملہ مشکوک بنایا،خاتون سے مزید تفتیش میں سامنے آیا کہ بچی خاتون کی نہیں ،خاتون نے کل ہی بچی کو اس کی اصل ماں کے حوالے کردیاتھا۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -