سندھ مدرستہ اسلام یونیورسٹی میں خاتون لیکچرار مبینہ طور پر جنسی ہراسگی کا شکار،وی سی نے نوٹس لے لیا
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی میں خاتون لیکچرار نے ساتھی اساتذہ پر مبینہ جنسی ہراسگی کا الزام لگا دیا ، متاثرہ خاتون نے دعویٰ کیا ہے کہ انگلش ڈپارٹمنٹ کے 2اساتذہ نے جنسی ہراساں کیا جس پر وائس چانسلر نے نوٹس لیتے ہوئے معاملہ ہراسمنٹ کمیٹی کو بھجوا دیا ہے ۔
نجی ٹی وی چینل "ڈان نیوز"کے مطابق وی سی سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی نے خاتون لیکچرار کے الزامات کا نوٹس لیتے ہوئے کیس کو متعلقہ ہراسمنٹ کمیٹی کو بھیج دیا ہے ،ہراسمنٹ کمیتی معاملہ کی جانچ کے بعد رپورٹ وی سی کو بھیجے گی ۔