آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ آگئی

آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ آگئی
آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ آگئی
سورس: Twitter/@ICC

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی۔

بیٹرز میں آسٹریلیا کے مارنس لبوشین پہلے، سٹیو سمتھ دوسرے اور پاکستان کے بابر اعظم رینکنگ میں ایک درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔انگلینڈ کے جو روٹ  ٹیسٹ رینکنگ میں ایک درجے تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر چلے گئے ہیں۔

ٹیسٹ فارمیٹ کے بولرز میں آسٹریلیا کے فاسٹ بولر پیٹ کمنز کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ بھارت کے روی چندرن ایشون دوسرے نمبرپر ہیں۔انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن دو درجے ترقی کے بعد ٹیسٹ بولرز کی رینکنگ میں تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔

مزید :

کھیل -