خیال کاسترو کے وزیر بننے سے عمران خان لا علم نکلے، نجی ٹی وی کا دعویٰ

خیال کاسترو کے وزیر بننے سے عمران خان لا علم نکلے، نجی ٹی وی کا دعویٰ
خیال کاسترو کے وزیر بننے سے عمران خان لا علم نکلے، نجی ٹی وی کا دعویٰ

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی زیر قیادت جاری فیصل آباد کے اراکین پنجاب اسمبلی کا اجلاس ختم ہو گیا ہے، اجلاس کے دوران سینئر رہنما نے اعتراض کیا کہ آج کابینہ میں توسیع ہوئی ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا، جس پر عمران خان  خیال کاسترو کے وزیر بننے پر لاعلم نکلے ۔

نجی ٹی وی چینل "ڈان نیوز"کے مطابق عمران خان نے خیال کاسترو کے وزیر بننے پر لاعلمی ظاہر کر دی اور خیال کاسترو سے کہا کہ علم نہیں تھا کہ آپ وزیر بن رہے ہیں ، میں تو سمجھا تھا کہ کسی محکمے کی سربراہی دینا ہے ، چلیں کوئی بات نہیں لیکن آپ کے وزیربننے سے ہمارے بیانیے کو نقصان پہنچا ۔ 

مزید :

اہم خبریں -قومی -