نیب ترامیم منظور کرنے والے اراکین کو نااہل ہوجانا چاہئے،جسٹس منصور علی شاہ 

نیب ترامیم منظور کرنے والے اراکین کو نااہل ہوجانا چاہئے،جسٹس منصور علی شاہ 
نیب ترامیم منظور کرنے والے اراکین کو نااہل ہوجانا چاہئے،جسٹس منصور علی شاہ 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کیخلاف عمران خان کی درخواست جسٹس منصور علی شاہ نے کہاکہ دلائل کے مطابق تو نیب ترامیم منظور کرنے والی پارلیمان نے عوامی اعتماد کو توڑا،اس طرح تو نیب ترامیم منظور کرنے والے اراکین کو نااہل ہوجانا چاہئے۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کیخلاف عمران خان کی درخواست پر سماعت ہوئی، عمران خان کے وکیل خواجہ حارث نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ حکمران عوامی اعتماد لے کر بنتے ہیں،شریعت کے مطابق عوامی اعتماد برقرار رکھنے کیلئے احتساب ضروری ہے، جب حکمران اپنے عمل پر پردہ ڈالتے ہیں تو عوامی اعتماد ٹوٹتا ہے۔

خواجہ حارث نے کہا کہ نیب ترامیم کے تحت کسی تھرڈپارٹی کو اربوں کا فائدہ پہنچانا اب جرم نہیں ، پبلک آفس ہولڈرز کی پراپرٹی عوامی ملکیت ہوتی ہے، پبلک پراپرٹی میں کرپشن سے عوام کے بنیادی حقوق براہ راست متاثر ہوتے ہیں ۔

جسٹس منصورعلی شاہ نے کہاکہ دلائل کے مطابق تو نیب ترامیم منظور کرنے والی پارلیمان نے عوامی اعتماد کو توڑا،اس طرح تو نیب ترامیم منظور کرنے والے اراکین کو نااہل ہوجانا چاہئے۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ خواجہ حارث کل دلائل مکمل کریں ، عدالت نے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -