پنجاب کابینہ میں توسیع، خیال احمد کاسترو نے بطور صوبائی وزیر حلف اٹھا لیا

پنجاب کابینہ میں توسیع، خیال احمد کاسترو نے بطور صوبائی وزیر حلف اٹھا لیا
پنجاب کابینہ میں توسیع، خیال احمد کاسترو نے بطور صوبائی وزیر حلف اٹھا لیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب  کی کابینہ میں مزید توسیع ہوگئی ، خیال احمد کاسترو نے بھی بطور صوبائی وزیر  حلف اٹھا لیا۔

گورنر ہاؤس لاہور میں  ہونے والی حلف برداری کی تقریب میں گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے خیال احمد کاسترو سے حلف لیا ۔ حلف برداری کی تقریب میں  چودھری پرویز الٰہی نے بھی شرکت کی ۔

 حلف برداری کی تقریب میں صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت ، ارکان اسمبلی اور پرنسپل سیکرٹری ٹو سی ایم محمد خان بھٹی سمیت  صوبائی سیکرٹریز اور  صوبائی حکومت کے دیگر حکام شریک تھے ۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -