اسحاق ڈار کی صدر مملکت سے ملاقات، سیاسی استحکام کیلئے اپوزیشن سے تعاون مانگ لیا ، نجی ٹی وی کا دعویٰ

اسحاق ڈار کی صدر مملکت سے ملاقات، سیاسی استحکام کیلئے اپوزیشن سے تعاون مانگ ...
اسحاق ڈار کی صدر مملکت سے ملاقات، سیاسی استحکام کیلئے اپوزیشن سے تعاون مانگ لیا ، نجی ٹی وی کا دعویٰ

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات کی ، ملاقات کے دوران حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان برف پگھلانے کی کوشش کی گئی ۔

نجی ٹی وی "جیو نیوز" نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ  وزیر خزانہ نے صدر مملکت سے ملاقات کے دوران آئی ایم ایف معاہدے پر عملدرآمد اور سیاسی استحکام کیلئے  اپوزیشن سے تعاون مانگا جس پر صدر ڈاکٹر عارف علوی نے تمام معاملات پر پی ٹی آئی کی قیادت سے بات کرنے کا وعدہ کیا ۔

نجی ٹی وی کے مطابق اسحاق ڈار کی صدر سے چند روز کے دوران تیسری ملاقات تھی ، ملاقات میں صوبائی اسمبلیوں کی ممکنہ تحلیل ، استعفے دینے ، سیاسی و اقتصادی معاملات پر بھی گفتگو ہوئی ۔ عام انتخابات درآمدی بل کم کرنے کیلئے پنجاب اور خیبرپختونخوا سے تعاون پر بھی گفتگو ہوئی ۔ 

ملاقات میں ملک بھر میں بازار شام  6 بجے بند کرنے کا معاملہ بھی زیر غور آیا۔ 

مزید :

قومی -