اداکارہ صبا فیصل کے اعلان لا تعلقی کے بعد بہو نیہا سلمان بھی میدان میں آگئی ، کڑی تنقید کا نشانہ بنا ڈالا

اداکارہ صبا فیصل کے اعلان لا تعلقی کے بعد بہو نیہا سلمان بھی میدان میں آگئی ...
اداکارہ صبا فیصل کے اعلان لا تعلقی کے بعد بہو نیہا سلمان بھی میدان میں آگئی ، کڑی تنقید کا نشانہ بنا ڈالا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ صبا فیصل نے بیٹے سلمان فیصل اور بہو نیہا سلمان سے لاتعلقی کا اظہار کیا تو ان کی بہو کا بھی مبینہ بیان سامنے آگیا.سوشل میڈیا پیچز کے مطابق صبا فیصل کی چھوٹی بہو نیہا سلمان نے اپنے پرائیوٹ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے اپنی ساس صبا فیصل اور نند یعنی سعدیہ فیصل کو بغیر نام لیے تنقید کا نشانہ بنایا۔

 نیہا سلمان نے اپنے فالورز کو پیغام دیتے ہوئے پوسٹ میں لکھا کہ ’اپنی زندگی کا موازنہ ان کے ساتھ ہرگز نہ کریں جو حرام کے مزے لیتے ہیں، ہوسکتا ہے کہ وہ آپ سے زیادہ کامیاب نظر آئیں گے یا آپ سے زیادہ مزے کر رہے ہوں گے۔ لیکن اللہ کے سامنے وہ کچھ بھی نہیں ہیں اور اسی بات کی اہمیت ہے‘۔

انہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں یہ بھی لکھا کہ ’ہمیشہ صحیح راستے پر چلیں، پھر چاہئے کتنی ہی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے یا پھر جب آپ خود کو غلط سمجھ رہے ہوں تب بھی مضبوط رہیں اور حرام کے خلاف اپنا مؤقف واضح رکھیں۔ بلآخر یہ دنیا فانی ہے‘۔

واضح رہے کہ نیہا سلمان کے حوالے سے یہ بیان مختلف سوشل میڈ یا پیجز پر ان کے پرائیویٹ اکاونٹ  کا حوالہ دیتے ہوئے شئیر کیا جا رہا ،اس بیان کے حوالے سے نیہا سلمان نے ابھی تک تصدق یا تردید نہیں کی۔

مزید :

تفریح -