بنگلہ دیش کے خلاف میچ کے دوران بھارتی کپتان روہت شرما زخمی ، ہسپتال منتقل 

بنگلہ دیش کے خلاف میچ کے دوران بھارتی کپتان روہت شرما زخمی ، ہسپتال منتقل 
بنگلہ دیش کے خلاف میچ کے دوران بھارتی کپتان روہت شرما زخمی ، ہسپتال منتقل 

  

ڈھاکہ (ڈیلی پاکستان آن لائن ) بنگلہ دیش کے خلاف میچ کے دوران بھارتی کپتان روہت شرما  فیلڈنگ کے دوران زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ 

بھارتی کرکٹ بورڈ کے مطابق بھارتی کپتان بنگلہ دیش کے اوپنر بیٹر انعام الحق کا کیچ پکڑنے کی کوشش کے دوران زخمی ہو گئے ، اس دوران  گیند ان کے انگوٹھے پر لگی جس کے باعث ان کے انگوٹھے سے خون نکلنا شروع ہو گیا ۔انگوٹھے پر لگنے والی چوٹ کے بعد انہیں  ایکسرے کیلئے ڈھاکہ کے ہسپتال منتقل کیا گیا ، تاہم بعد  میں وہ بلے بازی کیلئے میدان میں  آئے اور ناقابل شکست 51 رنز بنائے  مگر ان کی ٹیم فتح یاب نہ ہو سکی ۔

خیال رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم3 ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کیلئے بنگلہ دیش کے دورے پر موجود ہے جہاں بنگلہ دیش  0-2 سے حتمی برتری حاصل کر چکی ہے۔

مزید :

کھیل -