شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان نےفلمی دنیا میں بطور رائٹر انٹری دے دی

شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان نےفلمی دنیا میں بطور رائٹر انٹری دے دی
شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان نےفلمی دنیا میں بطور رائٹر انٹری دے دی

  

 ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان کے صاحبزادے آریان خان نے بھی فلمی دنیا میں انٹری دیدی ، کنگ خان نے اپنے بیٹے کو اداکاری کی بجائے رائٹر کے طور پر میدان میں اتارا ہے ۔ 

 بالی ووڈ میں قدم رکھنے کی خبر کی تصدیق آریان خان نے اپنے انسٹاگرام کے ذریعے دی ، آریان خان نے ایک پوسٹ شیئر کی جس میں  ایک کتاب میز پر موجود ہے اور اس پر آریان خان لکھا ہے ۔  آریان نے کیپشن میں لکھا کہ  تحریر ختم ہو چکی اب ایکشن کہنے کا مزید انتظار نہیں کر سکتا۔ 

آریان کی پوسٹ کے نیچے شاہ رخ اور ان کی اہلیہ گوری خان نے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے ۔

گوری خان  نے لکھا کہ ہم اس پراجیکٹ کو دیکھنے کیلئے انتظار نہیں کر سکتے ۔ شاہ رخ خان نے لکھا کہ یقین ، سوچ اور خواب  دیکھنے کا عمل مکمل ہونے کے بعد اب ہمت کرنے کا وقت آگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آریان خان نے یونیورسٹی آف ساؤتھ کیلیفورنیا سے فلم سازی میں تعلیم حاصل کر رکھی ہے ، وہ اپنے والد کی آنے والی فلم "پٹھان " میں   اسسٹ بھی کر رہے ہیں ۔

مزید :

تفریح -