سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان اسلم رئیسانی نے جے یو آئی (ف) میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کر دیا

سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان اسلم رئیسانی نے جے یو آئی (ف) میں شمولیت کا باضابطہ ...
سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان اسلم رئیسانی نے جے یو آئی (ف) میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن ) سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان اسلم رئیسانی نے جمعیت علمائے اسلام (ف) میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کر دیا ، اسلم رئیسانی نے کہا کہ عوام کی بہتری کیلئے جدو جہد کرنا ہو گی ۔

نجی ٹی وی "سماء نیوز" کے مطابق  نواب اسلم رئیسانی نے  ایک تقریب کے دوران  جے یو آئی (ف) میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کیا  اور کہا کہ کوشش کریں گے کہ عوام کے مسائل کم سے کم کر دیں ، مسائل صرف عوام  کے نہیں سیاسی لوگوں کے بھی ہوتے ہیں۔

 اس موقع پر  جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اسلم رئیسانی کی جماعت میں شمولیت پوری پارٹی کیلئے خوشی کا لمحہ ہے ، اسلم رئیسانی کی شمولیت سے پارٹی کو تقویت ملے گی ، بلوچستان میں عوام کے حقوق کیلئے متحدہیں ۔  بلوچستان معدنیات کی دولت سے مالا مال ہے مگر یہاں وسائل کی کمی ہے ۔ 

مزید :

قومی -