وزیر خارجہ سرکاری دورے پر انڈونیشیا پہنچ گئے 

وزیر خارجہ سرکاری دورے پر انڈونیشیا پہنچ گئے 
وزیر خارجہ سرکاری دورے پر انڈونیشیا پہنچ گئے 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر خارجہ بلاول بھٹو  سرکاری دورے پر انڈونیشیا کے شہر بالی پہنچ گئے ، وزیر خارجہ انڈونیشیا کے ہم منصب سے ملاقات کریں گے جبکہ 15 ویں بالی ڈیمو کریسی فورم میں بھی شرکت کرینگے ۔

بالی میں قیام کے دوران بلاول بھٹو افغان خواتین کی تعلیم پر عالمی کانفرنس میں بھی شرکت کرینگے ۔

 انڈونیشیا کے بعد وزیر خارجہ دورہ سنگاپور پر جائیں گے  جہاں وہ صدر سنگاپور حلیمہ یعقوب اور وزیر خارجہ ڈاکٹر ویوین بالا سے ملاقات کریں گے ، ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔   

مزید :

قومی -