فیفا ورلڈ کپ ، مراکش کے کھلاڑیوں کی فتح کے بعد میدان میں فلسطینی پرچم لہرانے کی ویڈیو وائرل ہو گئی

فیفا ورلڈ کپ ، مراکش کے کھلاڑیوں کی فتح کے بعد میدان میں فلسطینی پرچم لہرانے ...
 فیفا ورلڈ کپ ، مراکش کے کھلاڑیوں کی فتح کے بعد میدان میں فلسطینی پرچم لہرانے کی ویڈیو وائرل ہو گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

قطر (ڈیلی پاکستان آن لائن ) فیفا ورلڈ کپ کا رنگا رنگ ایونٹ قطر کے میدانوں میں جاری ہے جہاں مراکش کے کھلاڑیوں نے فتح حاصل کرنے کے بعد میدان میں فلسطینی پرچم لہرا دیا جس کی ویڈیو وائرل ہو گئی ۔

مراکش کی ٹیم نے فیفا ورلڈ کپ میں پہلی بار کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کی جس کے فوری بعد تمام کھلاڑی سجدہ ریز ہوئے ، کھلاڑیوں نے میدان میں  فلسطین کا پرچم لہراتے ہوئے جیت کو اللہ کی رحمت قرار دیا۔ 

خیال رہے کہ مراکش نے پنالٹی ککس پر سابق عالمی چیمپئن سپین کو ناک آؤٹ کیا تھا،  تاریخی فتح حاصل کرنے کے باوجود مراکش کے کھلاڑی فلسطینی بہن بھائیوں  سے ہمدردی کو نہ بھولے  ۔

مزید :

کھیل -