اسلام آباد میں اتوار بازار میں آتشزدگی ، کپڑے کے متعدد سٹالز جل کر خاکستر

اسلام آباد میں اتوار بازار میں آتشزدگی ، کپڑے کے متعدد سٹالز جل کر خاکستر
اسلام آباد میں اتوار بازار میں آتشزدگی ، کپڑے کے متعدد سٹالز جل کر خاکستر

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )  اسلام آباد کے اتوار بازار میں آتشزدگی سے کپڑے کے کئی سٹالز جل کر خاکسترہو گئے ۔

 نجی ٹی وی "سماء نیوز" کے مطابق  اسلام آباد کے علاقے ایچ نائن میں پشاور موڑ پر قائم سستے اتوار بازار میں اچانک  آگ بھڑک اٹھی ، آگ لگنے سےکپڑےکے متعدد سٹالز خاکستر ہو گئے ، اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں موقع پر امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں ۔ 

نجی ٹی وی کے مطابق آگ کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ شعلے  اور دھویں کے بازل تیزی سے بلند ہو رہے تھے۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور دیگر افسران بھی موقع پر پہنچے ، آگ کی شدت کے باعث مزید امدادی ٹیموں کو طلب کر لیا گیا ہے ۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -