امن دشمنوں کی جامشورو سے کراچی بجلی فراہمی کی لائن کو دھماکے سے اڑانے کی کوشش

امن دشمنوں کی جامشورو سے کراچی بجلی فراہمی کی لائن کو دھماکے سے اڑانے کی کوشش
امن دشمنوں کی جامشورو سے کراچی بجلی فراہمی کی لائن کو دھماکے سے اڑانے کی کوشش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جامشورو(ڈیلی پاکستان آن لائن)جامشورو سے کراچی کو بجلی فراہم کرنے  والی ہائی ٹرانسمیشن لائن کے ایک اور ٹاور کو دھماکے سے اڑانے کی کوشش  کی گئی ۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق  پولیس حکام کا کہنا ہے کہ  500 کے وی کے این کے آئی سرکٹ میں جامشورو سے کراچی کو بجلی فراہم کرنے والے ٹاور 463 میں دھماکہ ہوا۔ بم ڈسپوزل سکواڈ کے مطابق دھماکے میں  800 گرام  بارودی مواد استعمال ہوا ، دہشتگردوں نے ٹاور کے ستون کے چاروں طرف  200 گرام بارودی مواد نصب کیا تھا۔

پولیس کے مطابق گزشتہ شب بھی  ٹاور 467 کو اڑانے کی کوشش کی گئی تھی جس میں  400 گرام بارودی مواد استعمال ہوا تھا ۔ واپڈا حکام کے مطابق ٹاورز کے پلر انٹیکت ہونے کے باعث بجلی کی فراہمی میں کوئی رکاوٹ پیش نہ آئی ۔