چین کے صدر 3 روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے ،استقبال محمد بن سلمان نے کیا

چین کے صدر 3 روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے ،استقبال محمد بن سلمان نے کیا
چین کے صدر 3 روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے ،استقبال محمد بن سلمان نے کیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن ) چین کے صدر مسٹر شی جن پنگ 3 روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے جہاں ولی عہد  محمد بن سلمان نے خود مہمان کا استقبال کیا ۔

سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی دعوت پر چین کے صدر بدھ کی شام سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچے ، سعودی فضائی حدود میں داخل ہوتے ہی سعودی رائل ائیر فورس کے طیاروں نے مہمان صدر کے طیارےکو اپنے حفاظتی حصار میں لے لیا جبکہ ائیرپورٹ پر ولی عہد محمد بن سلمان نے صدر شی جن پنگ کا پرتپاک استقبال کیا۔ 

چین کے صدر دورہ ریاض میں  عرب چین سربراہی اجلاس اور چین جی سی سی کانفرنس میں شرکت کریں گے ۔  چینی صدر ولی عہد محمدسلمان کے مہمان بنیں گے جبکہ اس موقع پر توانائی ، سلامتی اور سرمایہ کاری سمیت متعدد معاہدوں پر دستخط  کی توقع بھی کی جا رہی ہے ۔   چین عرب اجلاس میں  14 عرب ریاستوں کے سربراہان کی شرکت متوقع ہے۔  ولی عہد محمد بن سلمان نے چین عرب اجلاس میں مشرق وسطی اور شمالی افریقی ممالک کے سربراہان کو مدعو کیا ہے ۔