'میں اور حارث ان فٹ نہیں ہوئے ، ہمیں نظر لگ گئی ہے، شاہین آفریدی کا بیان

'میں اور حارث ان فٹ نہیں ہوئے ، ہمیں نظر لگ گئی ہے، شاہین آفریدی کا بیان
'میں اور حارث ان فٹ نہیں ہوئے ، ہمیں نظر لگ گئی ہے، شاہین آفریدی کا بیان

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ وہ اور حارث رؤف ان فٹ نہیں ہوئے بلکہ انہیں نظر لگ گئی ہے۔

ایک تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں اور حارث جلد آپ لوگوں گراؤنڈ میں نظر آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ میرے ساتھ تمام میڈیکل پینل کام کر رہا تھا اور وہ میری ڈائٹ کا خیال رکھتے تھے۔ میں نے بہت کم وقت میں ورلڈ کپ کھیلنا تھا، ہم ہر وقت پاکستان کے لیے حاضر ہیں، یہ جان پاکستان پر قربان ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل ابھی بہت دور ہے، ایک دفعہ ٹائٹل جیتا ہے آگے بھی ہم ہی جیتیں گے۔

مزید :

کھیل -