مودی سرکار کے ہاتھوں سے اقتدار پھسلنے لگا ، دہلی کے بلدیاتی انتخابات میں عام آدمی پارٹی نے میدان مارلیا

دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) مودی سرکاری کے ہاتھوں سے اقتدار پھسلنے لگا ، بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے ہی بلدیاتی انتخابات میں مودی کی جماعت کو عام آدمی پارٹی نے واضح طور پر شکست دے دی ۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دہلی میونسپل کارپوریشن میں 15 برس سے حکومت کرنے والی بی جے پی کو عام آدمی پارٹی نے باہر نکال دیا ، عام آدمی پارٹی نے 250 میں سے 134 سیٹیں جیت لیں جو کہ اقتدار سنبھالنے کیلئے سادہ اکثریت ہے ۔ انتخابات میں مودی سرکار کے حصے میں صرف 104 سیٹیں آسکیں ، کانگریس نے 9 جبکہ آزاد امیدواروں نے 3 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ۔
نئی دہلی کے وزیر اعلیٰ ارویندر کیجروال نے فتح پر عام آدمی پارٹی کو مبارکباد دی ، اپنے خطاب میں کہا کہ دہلی کے لوگوں نے دہلی کی صفائی اور کرپشن ختم کرنے کی ذمہ داری اپنے بھائی اور بیٹے کو سونپ دی ہے ۔