عمران ریاض خان کا ویزا منسوخ ہونے کے بعد مونس الہٰی اور صحافی کے درمیان ٹوئٹر پر تکرار
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف صحافی عمران ریاض خان کا ویزہ منسوخ ہونے کے بعد مونس الہٰی اور عمران ریاض خان کے درمیان ایک بار پھرٹوئٹر پر تکرار ہو گئی۔
مونس الہیٰ نے اپنی ٹویٹ میں لکھا"سُنا ہے کسی کا ویزہ جرائم پیشہ عناصر سے مضبوط روابط ہونے کے باعث منسوخ ہوا اورانہیں ائیرپورٹ سے واپس جانا پڑا"۔اس ٹویٹ پرتبصرہ کرنے والوں میں سے بیشتر نے جواب میں عمران ریاض کا نام لیا جس پراُن کی جانب سے بھی ردعمل سامنے آگیا۔عمران ریاض نے جوابی ٹویٹ میں مونس الہیٰ کوچیلنج کرتے ہوئے لکھا، ’نام لو نا مونس الہٰی صاحب ،میرا ویزا کینسل ہوا ہے اور ہاں جن کی وجہ سے ہوا ہے ان کا نام لینے کی بھی جرأت پیدا کرو۔جواب الجواب میں مونس الہیٰ نے اس اندازے کو "ہوامیں اُڑتا تیر" قراردیتے ہوئے عمران ریاض پرواضح کیا کہ یہ عمران ریاض خان کے لیے نہیں ہے۔
واضح رہے عمران ریاض خان کا آسٹریلوی شہربرسبین میں پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ ہفتہ 10 دسمبر کو مقامی ریسٹورنٹ میں عشائیہ طے تھا جس کا اہتمام پی ٹی آئی آسٹریلیا کے عہدیدارعامرچوہدری کی جانب سے کیا گیا تھا۔ اس عشائیے کیلئے ٹکٹ کی قیمت 90 ڈالرمقررکی گئی تھی ، عمران ریاض کا ویزہ منسوخ ہونے کے بعد یہ رقم واپس کی جارہی ہے۔
نام لو نا مونس الہٰی صاحب میرا ویزا کینسل ہوا ہے اور ہاں جن کی وجہ سے ہوا ہے ان کا نام لینے کی بھی جرأت پیدا کرو۔
— Imran Khan (@ImranRiazKhan) December 7, 2022
Happy to stay in Pakistan https://t.co/RakkXWkTCU
میں یہ بھی جانتا ہوں جناب کو کس نے بتایا ہے۔ ???? اڑتا تیر تو آپ پسند فرمایا ہے۔ اب دیکھتے جائیے ڈپٹی وزیر اعلیٰ صاحب https://t.co/VPnFYlCKfD
— Imran Khan (@ImranRiazKhan) December 7, 2022
دوسری جانب عمران ریاض خان نے ویزہ منسوخی کو مقتول صحافی ارشد شریف والے معاملے کے مماثل قراردیتے ہوئے لکھا کہ، ’وہی کھیل وہی کھلاڑی اور وہی مونس جیسے مہرے۔‘