انڈونیشیا میں پولیس سٹیشن پر خود کش حملہ ، دو افراد ہلاک ،8 زخمی
جکارتہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) انڈونیشیا کے شہر باند ونگ کے پولیس سٹیشن پر خود کش دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک جبکہ 8زخمی ہو گئے ۔
نجی ٹی وی "سماء نیوز" نے عالمی میڈیا کے حوالےسے بتایا کہ ایک خود کش بمبار نے باندونگ کے پولیس سٹیشن میں خود کودھماکےسے اڑا دیا ۔ حکام کی جانب سے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں ۔
اطلاعات کے مطابق دھماکے سے حملہ آور اور ایک پولیس افسر ہلاک ہوگیا ، تاحال دھماکے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی۔