عمران خان پر ایک اور کیس میں نا اہلی کی تلوار لٹکنے لگی، الیکشن کمیشن نے نوٹس جاری کر دیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان پر ایک اور کیس میں نا اہلی کی تلوار لٹکنے لگی ، الیکشن کمیشن نے نے ضمنی انتخابات میں اخراجات کی تفصیل جمع نہ کرانے پر عمران خان کو نوٹس جاری کر دیا۔
نجی ٹی وی " دنیا نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ کاز لسٹ کے مطابق ضمنی انتخاب میں عمران خان نے 6 حلقوں سے انتخابی اخراجات کی تفصیل جمع نہیں کرائی جس پر ان کے خلاف کیس 13 دسمبر کو مقرر یا جاتا ہے ۔
الیکشن کمیشن کے مطابق عمران خان نے صرف چار سدہ سے بطور کامیاب امیدوار انتخابی اخراجات کی تفصیل جمع کرائی ، یہ تفصیل بھی مقررہ مدت کے بعد جمع کرائی گئی ، قانون کے مطابق اب وہ تین روز میں تفصیل جمع کرائیں۔
خیال رہے کہ انتخابی اخرجات کی تفصیل جمع نہ کرانے پر عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا جائے گا۔