پشاور کے مختلف علاقوں سے 8مشکوک ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

پشاور کے مختلف علاقوں سے 8مشکوک ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

  

پشاور (کرائم رپورٹر) امن و امان کے قیام کی خاطر تھانہ حیات آباد، تھانہ شرقی اورتھانہ ریگی پولیس نے حیات آباد اور کینٹ جیسے حساس اور نواحی علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاون کیا ہے جس کے دوران مختلف جرائم میں ملوث 8 ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزما ن پشاور کے مختلف علاقوں کے رہائشی ہے جوکہ حیات آباد اور کینٹ کے حساس ترین ایریا کیساتھ ساتھ نواحی علاقہ ریگی میں بھی مختلف جرائم میں ملوث ہیں، جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران مختلف جرائم میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا، گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک عدد ایم16 رائفل، 7عدد پستول اور سینکڑوں عدد مختلف بور کے کارتوس بھی برآمد کرلئے گئے ہیں، جن کے خلاف مقدمات درج کرکے ان سے مختلف زاویوں پر تفتیش شروع کردی گئی ہے،تفصیلات کے مطابق حیات آباد، کینٹ اور نواحی علاقوں میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کی خاطر خصوصی کریک ڈاون کیا ہے،  تھانہ حیات آباد ا،تھانہ شرقی اور تھانہ ریگی پولیس نے مختلف جرائم میں ملوث 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا، ایس ایچ او تھانہ شرقی ا رباب نعیم حیدر، ایس ایچ او تھانہ حیات آباد تیمور سلیم اور ایس ایچ او تھانہ ریگی عمران اللہ کی جانب سے ہونے والی کارروائیوں کے دوران گرفتار ملزمان میں ثناء اللہ ولد امان اللہ، بلال ولد طاہر، محمد نورا لقمر ولد شمس القمر، فہیم اللہ ولد طاہر خان، زرغن شیر ولد اول شیر، سردار ولد صنوبر،شفیق ولد صدیق اور خادم ولد اقبال حسین شامل ہیں،گرفتار ملزمان پشاور مختلف علاقوں کے رہائشی ہے جوکہ حیات آباد اور کینٹ کے حساس ترین ایریا کیساتھ ساتھ نواحی علاقہ ریگی میں بھی مختلف جرائم میں ملوث ہیں، جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران مختلف جرائم میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا، ملزمان کے قبضے سے ایک عدایم 16 د رائفل،7عدد پستول اور سینکڑوں عدد مختلف بور کے کارتوس بھی برآمد کرلئے گئے ہیں، جن کے خلاف مقدمات درج کرکے ان سے مختلف زاویوں پر تفتیش شروع کردی گئی ہے،

مزید :

صفحہ اول -