العزیزیہ ریفرنس: سابق وزیراعظم نوازشریف کی اپیل پر سماعت آج ہوگی

العزیزیہ ریفرنس: سابق وزیراعظم نوازشریف کی اپیل پر سماعت آج ہوگی
العزیزیہ ریفرنس: سابق وزیراعظم نوازشریف کی اپیل پر سماعت آج ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس میں اپیل پر سماعت آج ہوگی۔

   نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق    چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب پر مشتمل ڈویژن بنچ سماعت کرے گا۔

یاد رہے کہ احتساب عدالت نے العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس میں قائد ن لیگ نواز شریف کو 7 سال قید اور 2.5 ملین پاؤنڈ جرمانے کی سزا سنائی تھی، سابق وزیراعظم  نے احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل جمع کرا رکھی ہے۔

دوسری جانب العزیزیہ ریفرنس میں قائد مسلم لیگ ن نواز شریف کی سزا بڑھانے کی نیب اپیل پر بھی آج سماعت ہوگی۔

نیب نے اپیل میں موقف اختیار کیا ہے کہ احتساب عدالت نے کم سزا سنائی، اضافہ کیا جائے۔