جونیئر ہاکی ورلڈ کپ، پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دیدی، ارشد لیاقت کی ہیٹ ٹرک

جونیئر ہاکی ورلڈ کپ، پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دیدی، ارشد لیاقت کی ہیٹ ...
جونیئر ہاکی ورلڈ کپ، پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دیدی، ارشد لیاقت کی ہیٹ ٹرک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوالالمپور(ڈیلی پاکستان آن لائن)کوالالمپور میں جاری جونیئر ہاکی ورلڈکپ کے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دیدی۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 4 صفر سے شکست دیدی، پاکستان کی طرف سے ارشد نے شاندار ہیٹ ٹرک کی۔ارشد لیاقت نے 3جبکہ حنان شاہد نے 32ویں منٹ میں ایک گول کیا،پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم تیسرا میچ ہفتے کو بیلجئم کیخلاف کھیلے گی۔

قبل ازیں جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کے اپنے پہلے میچ میں پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان میچ 3-3 گول سے برابر ہوگیا۔ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں کھیلے گئے میچ میں تیسرے کوارٹر تک مقابلہ 2-2 گول سے برابر تھا۔

میچ میں نیدرلینڈز کو پہلے 0-2 کی برتری حاصل کی تھی جسے ارشد لیاقت نے 32 ویں منٹ میں فیلڈ گول کر کے کم کیا اور چار منٹ بعد سفیان نے گول کر کے مقابلہ برابر کردیا۔

چوتھے کوارٹر میں نیدرلینڈز کے اولیورز نے گول کر کے برتری قائم کی تاہم بعدازاں ارباز احمد نے بھی گول کر کے مقابلہ برابر کردیا تھا۔
 

مزید :

کھیل -