الیکشن ایکٹ پڑھیں، کیا لکھا ہے الیکٹورل لسٹ کس کی ذمہ داری ہے؟اسلام آباد ہائیکورٹ کے انتخابی شیڈول اجرا ءسے روکنے کی درخواست پر ریمارکس

الیکشن ایکٹ پڑھیں، کیا لکھا ہے الیکٹورل لسٹ کس کی ذمہ داری ہے؟اسلام آباد ...
الیکشن ایکٹ پڑھیں، کیا لکھا ہے الیکٹورل لسٹ کس کی ذمہ داری ہے؟اسلام آباد ہائیکورٹ کے انتخابی شیڈول اجرا ءسے روکنے کی درخواست پر ریمارکس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)انتخابی فہرستوں کی درستگی تک انتخابی شیڈول اجراء سے روکنے کی درخواست پرچیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ ہائیکورٹ کا اس میں کچھ لینا دینا نہیں، آپ الیکشن کمیشن سے رجوع کریں،الیکشن ایکٹ پڑھیں، کیا لکھا ہے الیکٹورل لسٹ کس کی ذمہ داری ہے؟

نجی ٹی وی چینل" ایکسپریس نیوز ک"ے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں انتخابی فہرستوں کی درستگی تک انتخابی شیڈول اجرا ءسے روکنے کی درخواست پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس عامر فاروق نے شہری کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ کثیر تعداد میں افغان باشندوں کو غیرقانونی شناختی کارڈ جاری کئے گئے،ملک بھر میں افغان باشندوں کو واپس افغانستان جانے کا حکم دیا گیا،فراڈ سے شناختی کارڈز بنوانے والوں کے نام انتخابی فہرستوں سے حذف کئے جائیں، نادرا کو حکم دیا جائے وہ جعلی شناختی کارڈ ڈیلیٹ کرکے الیکشن کمیشن کو آگاہ کرے۔

چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہاکہ ہائیکورٹ کا اس میں کچھ لینا دینا نہیں، آپ الیکشن کمیشن سے رجوع کریں،الیکشن ایکٹ پڑھیں، کیا لکھا ہے الیکٹورل لسٹ کس کی ذمہ داری ہے؟آپ نے الیکشن کمیشن سے رجوع کیا؟ یہ الیکشن کمیشن کا کام ہے،آپ نے الیکشن کمیشن کو درخواست دی تو وہ کہاں ہے؟اگر ایسی کوئی درخواست دی گئی تو وہ اس پٹیشن کے ساتھ لگائیں،آپ آ گئے ہیں کہ پورے پاکستان کا ریکارڈ کھول کر بیٹھ جائیں،اس سوال کا جواب دیں کہ انتخابی فہرستوں کی درستگی کس کا کام ہے؟

عدالت  نے پٹیشنزکو الیکشن کمیشن درخواست کو ریکارڈ پر رکھنے کی ہدایت  کی،چیف جسٹس نے کہاکہ آپ الیکشن کمیشن کو دی گئی درخواست کو ساتھ لگائیں، جلد آرڈر کا کہہ دیں گے۔