آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیلنے سے انکار، پی سی بی نے حارث رؤف کی قسمت کا فیصلہ کر لیا 

آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیلنے سے انکار، پی سی بی نے حارث رؤف کی قسمت ...
آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیلنے سے انکار، پی سی بی نے حارث رؤف کی قسمت کا فیصلہ کر لیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کرکٹ بورڈ نے شو کاز نوٹس کا جواب ملنے کے بعد فاسٹ باؤلر حارث رؤف کے خلاف انضباطی کارروائی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

سینٹرل کنٹریکٹ میں بھی تنزلی نہیں کی جائے گی البتہ سلیکٹرز اور پی سی بی انتظامیہ نے واضح کردیا ہے کہ مستقبل میں انہیں ڈومیسٹک فرسٹ کلاس میں لازمی شرکت کرنا ہوگی۔سینٹرل کنٹریکٹ کے باوجود ریڈ بال کھیلنے سے منع کر نے پر ان کے معاہدے کی منسوخی کی کلاز بھی موجود تھی، پی سی بی کوشش کررہا ہے کہ حارث کو کسی ڈپارٹمنٹل ٹیم سے کھیلنے کی اجازت دلادی جائے۔

انہوں نے پی سی بی کو یقین دلایا کہ وہ ڈپارٹمنٹس کےفرسٹ کلاس ٹورنامنٹ میں شرکت کریں گے, حارث رؤف کو پاکستان کرکٹ بورڈ نے بگ بیش کےدوران 21 دن میں5میچوں کے لیے این او سی جاری کیا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حارث رؤف کو پی سی بی نے این او سی دینے سے قبل شو کاز نوٹس جاری کردیا تھا۔

پی سی بی کو شوکاز کا جواب موصول ہوگیا ہے جس میں حارث نے اعتراف کیا ہے کہ ان کی فٹنس اچھی نہیں تھی اس لیے انہوں نے ٹیسٹ میچ کھیلنے سے منع کردیا تھا۔پی سی بی نے انہیں مستقبل میں ریڈ بال کھیلنے کی ہدایت کررکھی ہے، وہ بگ بیش کیلئے آسٹریلیا پہنچ گئے ہیں لیکن آرام کی غرض سے پہلا میچ نہیں کھیلیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وہاب ریاض اور محمد حفیظ نے انہیں اس لئے اجازت دی ہے کہ وہ کرکٹ کھیلتے رہیں اور نیوزی لینڈ کی ٹی ٹوئنٹی سیریز سے قبل میچ پریکٹس میں رہیں۔ البتہ جب وہ نیشنل ڈیوٹی پر نہیں ہوں گے انہیں فرسٹ کلاس اور ون ڈے ٹورنامنٹ میں شرکت کرنا ہوگی۔

مزید :

کھیل -