لاہور نے بدترین اعزاز اپنے نام کرلیا

لاہور نے بدترین اعزاز اپنے نام کرلیا
لاہور نے بدترین اعزاز اپنے نام کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب حکومت کی سموگ کے تدارک کیلئے کوششوں کو خاطرخواہ کامیابی نہ مل سکی،دنیا کے آلودہ شہروں میں لاہور پہلے نمبر پر آگیا، صوبائی دارالحکومت کا ایئر کوالٹی انڈیکس 408ریکارڈ کیا گیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور کے بعد کراچی بھی سموگ کی لپیٹ میں ہے، شہر قائد میں فضائی آلودگی کی شرح 174 ہو گئی ہے۔

فضائی آلودگی کے باعث شہریوں کا سانس لینا بھی محال ہو چکا ہے، طبی ماہرین نے لوگوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

دوسری جانب بھارتی دارالحکومت نئی دہلی آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر ہے۔